پتّور 30؍جون (ایس او نیوز) گولی ہوٹّو دیہات میں واقع ایک ربر کمپنی میں آگ لگنے سے وہاں پر موجود مشینری جل کر خاک ہوگئی ہے جس کی وجہ سے 80لاکھ روپے کا نقصان ہونے کی اطلاع ملی ہے۔
کہتے ہیں کہ کمپنی کے ملازمین جب صبح کے وقت اپنی ڈیوٹی پر پہنچے تو دیکھا کہ کمپنی میں آگ لگی ہوئی ہے اوربڑی حد تک نقصان پہنچ چکا ہے۔کمپنی کے پارٹنرشاجی یو نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ یاتو یہ شارٹ سرکیوٹ کا معاملہ ہے یا پھر کسی نے نقصان پہنچانے کے لئے جان بوجھ کریہ آگ لگائی ہے۔شاجی کا کہنا ہے کہ گاؤں کے کچھ لوگوں نے ربر کمپنی کے خلاف گرام پنچایت نے شکایت بھی درج کروائی تھی اس لئے ہوسکتا ہے کہ اسی پس منظر میں کسی نے آگ لگادی ہو۔
فائر بریگیڈ کے عملے نے موقعہ واردات پر پہنچ کر آگ بجھانے کاکام انجام دیا۔اس واقعے کے تعلق سے پولیس میں شکایت درج کروادی گئی ہے۔اپن انگڈی پولیس سب انسپکٹر نے اپنے عملے کے ساتھ جائے وقوع پر پہنچ کر معائنہ کیا اور کیس رجسٹر کرلیا ہے۔